|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2017

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی صرف افواہیں ہے ماضی میں ٹیکنو کریٹ حکومتیں بنی ملک اور قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا مسلم لیگ(ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور2018 میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جس طرح حالات کو پیش کیا جا رہا ہے اس طرح بھی نہیں ہے ساری دنیا میں اچھے اور برے حالات آتے رہتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ساری چیزیں ٹھیک نہیں ہے ۔

مسلم لیگ(ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور2018 میں بھی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا آج ملک میں سی پیک کے جیسے منصوبے سے تمام صوبے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ٹیکنو کریٹ حکومت کی صرف افواہیں ہے اگر ٹیکنو کریٹ حکومت بننے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ(ن) عوام کے پاس جائے گی اور بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔

ماضی میں بھی اس طرح حکومتیں بنی اس سے نہ تو ملک میں ترقی ہوئی اور نہ ہی عوام کو کوئی فائدہ ملا بلکہ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ ہم میدان عمل میں رہیں گے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع ہے اور جو لو گ دوسروں کے اشاروں پر ناچنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔