قلات: ضلع قلات میں زاوہ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ملزما ن فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطا بق گزشتہ روز قلا ت میں زاوہ پو لیس چیک پو سٹ پر مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے پو لیس اہلکا ر یا ر محمد نیچا ری کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرلاش سول ہسپتال پہنچا دی جبکہ اس موقع پر ڈی سی قلات سید زاہد شاہ، ایس پی دوستین دشتی،اے سی قلات ودیگر سول ہسپتال قلات پہنچ گئے،لاش کوضروری کاروائی کی بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔