۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2017

کوئٹہ: بلیدی قریب فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے فورسز کے قافلہ پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر یونس عرف طلال ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز لاشین ملنے کی جگہ سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا حکام خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ مذکورہ کمانڈر واقع میں ملوث ہے ۔