|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2017

گڈانی: چےئرمین اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کا دورہ گڈانی بریفنگ میں شرکت،،شپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ اور آراو پلانٹ فنکشنل کرنے کیلئے فیلڈ افسران سے خطاب کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چےئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گولہ اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کیپٹن ر یٹائرڈ جاوید احمد نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں واقع بی ڈی اے کی فیلڈ آفس کا دورہ کیا ، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے لئے فراہمی آب کے منصوبے آر او پلانٹ پراجیکٹ کو فنکشنل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔

جنرل منیجر بی ڈی اے منیر احمد بزنجو نے بریفنگ میں چےئرمین اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کو بتایا کہ آراوپلانٹ کی مشینری کو چلانے کیلئے بجلی کی کیبل بچھائی کاکام تکمیل کے مراحل میں ہے آئندہ تین روز کے اندر بجلی فراہمی کا کام مکمل ہوجائیگا ۔

اسکے بعد آراوپلانٹ کی مشینری ماربل سٹی سے گڈانی پراجیکٹ آفس تک منتقل کردی جائیگی ، جی ایم منیر بزنجو نے بریفنگ میں بتایا کہ کنٹریکٹر سے رابطہ کرلیا گیا ہے واٹر اسٹوریج ٹینک کی جلد دوبارہ تعمیر کی جائینگی ،چےئرمین بی ڈی اے ڈاکٹر شعیب گولہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں شپ بریکنگ انڈسٹری کی بہتری کیلئے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

بی ڈی اے کی فیلڈ آٖفس کمپلکس اور آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 27کروڑ روپے کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا ہے یومیہ دو لاکھ گیلن پانی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اور اس سے ملحقہ گوٹھوں کو فراہم کیا جائیگامنصوبے پر عملدرآمد کیلئے جاری ٹینڈ ر اخبارات میں مشتہر کئے جائیں گے ۔

چےئرمین بی ڈی اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اسٹیل انڈسٹری کے قیام کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی بات کی وزیر اعظم نے یہ یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اور فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی ۔

اس سلسلے میں بی ڈی اے کی جانب سے چار ارب اسی کروڑ روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جلد صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بجھو ادی جائیگی ۔

چےئرمین بی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ترکی کی کمپنیاں شپ بریکنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کیلئے آمادگی ظاہر کرچکی ہیں جلد وہ پاکستان آکر یہاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے استفادہ کرینگے ۔