کوئٹہ : ایران اور عراق سے شہدا کربلا کے چہلم اور مقدس مقامات کی زیارات کر کے واپس آنے والے شیعہ زائر ین تفتا ن میں پھنس گئے۔
زائرین نے مطا لبات کے حق میں تفتان میں دھرنا دے دیا ،تفصیلا ت کے مطابق ایران اور عراق سے زیارات اور شہدا کربلا کے چہلم میں شرکت کر کے واپس آنے والے ساڑھے 5ہزار سے زائد شیعہ زائرین تفتان میں پھنس گئے ۔
بدھ کے روز زائرین نے پا کستان ہا ؤس میں سہولیات نہ ہونے اور انکی جلد واپسی نہ ہونے کے خلاف تفتان میں دھرنا دے دیا اور سڑک بلاک کردی مظاہرین کا مطا لبہ تھا کہ انہیں جلد از جلد کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے ۔
جس پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی نے زائرین سے مذاکرات کئے اور انکے مسائل جلدحل کر نے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد زائرین نے دھرنا ختم کردیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔