ڈیرہ مراد جمالی : پولیس لائن نصیرآباد کے ایم ٹی سیکشن میں گاڑیوں کی مرمت میں خرد برد کا انکشاف 2015.16سے گاڑیوں دو بکتربند گاڑیوں کی مرمت کے نام پر کاغذوں میں لاکھوں روپے کے بل نکال لیئے گئے ۔
بکتر بند گاڑیوں سمیت درجنوں گاڑیاں آف روڈ ہوگئے ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے مبینہ طور پر ایم ٹی سیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ آف روڈ ہونے والی گاڑیوں میں نئے ٹائرڈال کر گاڑیوں اور بکتربند گاڑیوں کی فوری مرمت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں کیلئے واش کرنے کیلئے سروس پمپ کی بحال کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔