|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2018

حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 20جنوری کوبلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور یہی سے بلوچستان میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہے پورے شہر کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ خیرمقدمی کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں ۔

جلسہ عام کے سیکیورٹی کے حوالے پولیس اور انتظامیہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا اس حوالے سے بلاول ہاوس کے سیکیورٹی انچارج کرنل بابر اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بڑیچ کے درمیان سیکیورٹی انتظامات کے حوالے ایک اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی بھی شریک تھے جس میں جوائنٹ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے اتفاق کیا گیا اس حوالے سے لسبیلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بڑیچ نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا جس میں پولیس ایف سی بی سی لیویز اوراے اٹی ایف کے 1500 جوان تعینات کئے جائیں گے ۔

20 جنوری کی صبح کو مین آرسی ڈی شاہراہ کو دو مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا بند کردیا جائیگا اور مال بردار گاڑیوں کو جلسے دن حب شہر میں داخلہ بند کردیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیاں گیٹرون موڑ سے ہمدرد یونیورسٹی کا راستہ بطور متبادل استعمال کریں گے جلسہ گاہ کے قرب و جوار میں قائم ہوٹلز اور رہائشی کوارٹرز کو سرچ کیا گیا کوائف جمع کئے گئے ۔

اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے چارداخلی گیٹ ہونگے جن میں ایک وی آئی پی گیٹ ہوگا چار کنٹینرز ایک اسٹیج تیار کیا گیا جس کی 20 فٹ لمبا ئی اور چوڑائی 140 فٹ ہوگی جسمیں 100 کے قریب افراد کی بیٹھنے گنجائش ہوگی اور جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی ۔

پییلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے جام غلام قادر کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جلسہ گا ہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید ناگوری بھی تھے سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی اور یہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان انتخابی مہم اور ممبرسازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس باقاعدہ آغاز 20 جنوری کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے کریں گے ۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی بلوچستان کلین سویپ کریگا اور حکومت ہماری ہوگی انہوں نے کہا کہ گرتی ہوئی وکٹیں بھی پیپلزپارٹی کے شامل ہونگے سینٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے بھی جلسہ گا ہ دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا