|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2018

سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں افسر سمیت 11 اہلکار شہید اور13 زخمی ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔

ڈی پی او سوات کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔