|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2018

قلات : بی این پی مینگل قلات کے صدر خیر جان بلوچ میر سہراب خان مینگل سردارزادہ نعیم دہوار میر دلاور خان لانگو وڈیرہ محمد رحیم مینگل تحصیل صدر ڈاکٹر محمد یوسف حنیف مینگل کبیر احمد اور دیگر نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر آعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلا تفریق بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ کے کام کریں ۔

اس حوالے سے بی این پی کے نائب صدر پرنس موسیٰ جان احمدزئی کی بیان حقیقت پر مبنی ہے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان اس کا نوٹس لیں انہوں نے کہا ہیکہ وزیر آعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بی این پی کے چند ایک رہنماء بی این پی کے نام پر اپنے زاتی کام نکال رہے ہیں جس سے بی این پی کے دیگر کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بی این پی کے ورکروں کی بلا تفریق کام کریں انہوں نے سردار اختر جان مینگل سے اپیل کی ہیکہ کہ بی این پی کے نام کوپر اپنے زاتی کام نکلوانے والوں کا نوٹس لیں۔