|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2018

ڈیرہ بگٹی: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب محمداکبربگٹی کے پوتے ڈیرہ بگٹی ایم سی چیرمئن نوابزادہ گہرام خان بگٹی نیبلوچستان کے نامور صحافی اورکالم نگارروزنامہ آزادی اوربلوچستان ایکسپریس کوئٹہ انگلش اخبارکے چیف ایڈیٹرلالہ صدیق بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس اورانکے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کی دنیا میں لالہ صدیق بلوچ کی بے شمار خدمات ھیں ۔

انہوں نے بلوچستان جیسے پس ماندہ صوبے میں عوامی اورصوبائی مسائل اجاگرکرکے اپنے کوہمیشہ کیلئے زندہ رکہاہے لالہ صدیق بلوچ کے انتقال سے بلوچستان ایک عظیم صحافی سے محروم ہوا ہے صدیق بلوچ کی وفات سے پیدا ھونے والا خلا صدیوں میں بھی پر نہیں ہوسکتاصدیق بلوچ کے وفات پر ان کے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔