گوادر: حکومت بلوچستان کی جانب سے گوادر کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکرز مالکان کے بقایاجات تیس کروڈ روپے جاری کردیئے گئے ۔
شہریوں میں خوشی کا لہر دھوڑ گئی اْ مید کیا جارہا ہیکہ پیر سے ٹینکر مالکان شہر کو دوبارہ پانی کی سپلائی شروع کرینگے تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے گوادر شہر اور گرد و نواح کو تربت میرانی ڈیم سے پانی لاکر دینے والی ٹینکر مالکان کو گزشتہ پانچ ماہ کا واجبات کی ادایئگی کیلئے 300000000 روپے جاری کردیئے ۔
جس سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی ایک حدتک ختم ھوگئی اور اْمید کیا جارہا ہے کہ آج یا کل ٹینکر مالکان دوبارہ میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی شروع کرینگے
گوادر ،پانی سپلائی کرنے والے ٹینکرمالکان کے 30 کروڑ کے بقایا جات جاری
وقتِ اشاعت : February 11 – 2018