کوئٹہ: گندم خورد برد کے مقدمے میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صوبائی وزیر خوراک اور بلوچستان اسمبلی کے رکن میر اظہار حسین کھوسہ کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض رہاکرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی اظہار کھوسہ کو نیب نے ایک ماہ قبل 28 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے اظہار حسین کھوسہ درخواست ضمانت منظور کرلی
![]()
وقتِ اشاعت : March 14 – 2018