کوئٹہ: پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماؤں پر مقدمات قائم کرنے اور انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ کے اسپیشل پراسیکوٹر پر قاتلانہ حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں وکیلوں نے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا۔
بائیکاٹ کی اپیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان ہائی کورٹ بار، بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے کی ہے۔ وکلاء تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ پر قائم مقدمات فوری ختم کئے جائے۔
وکلاء نے مسلم باغ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے اسپیشل پراسیکوٹر ایڈووکیٹ عظمت ترین پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور پنجگور سے مبینہ طور پر اغواء کئے گئے مجاہد ایڈووکیٹ کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالتی بائیکاٹ کے باعث بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہو ئے۔