کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
کوئٹہ کے مقامی وکیل جمیل رمضان دہوار ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوگی۔ درخواست گزار جمیل رمضان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے اور ان کا انتخاب آئین و قانون کے تقاضوں کے برعکس کیا گیا ہے ۔
صادق سنجرانی آئینی طور پر قائم مقام صدر نہیں بن سکتے کیونکہ صدرمملکت کیلئے کم از کم عمر45 سال لازمی ہے جبکہ صادق سنجرانی کی عمر چالیس سال ہے۔
صادق سنجرانی کا بحیثیت چیئر مین سینٹ انتخاب بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج
![]()
وقتِ اشاعت : March 15 – 2018