|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2018

 لاہور: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ تھری کے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے تاہم کراچی کنگز کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، سب سے پہلے کپتان عماد وسیم انجری کا شکار ہوئے اور پھر شاہد آفریدی ان فٹ ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے آفریدی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ تیسرے پلے آف سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی انجری کے باعث محمد عامر کو پلے آف کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں پشاورزلمی کے خلاف کپتان بنادیا ہے۔