|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2018

کوئٹہ: گزشتہ شب 6غیرملکی باشندے اسلام آباد جارہے تھے کہ راستہ بھٹک جانے کی وجہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

غیرملکی باشندے مچھ کے قریب بی بی نانی سے بازیاب ہوئے جنہیں لیویز کی سیکیورٹی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ غیرملکی باشندے اسلام آباد جارہے تھے ، غیرملکی جرمن شہری ہیں۔

کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ سبی کا کہتاتھا کہ بولان کے علاقے کرتا کے قریب لاپتا ہونے والے غیر ملکی افراد کی خبر غلط ہے۔ سیاح بولان کے علاقے میں پکنک منا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہتا کہ موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے نجی چینل نے غلط خبر چلی ہے۔

بولان کے علاقے کرتا کے قریب لاپتا ہونے والے غیر ملکی افراد کی خبر غلط ہے۔کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہاکہ سیاح بولان کے علاقے میں پکنک منا رہے ہیں موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے نجی چینل نے غلط خبر چلی ہے۔