|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2018

کوئٹہ: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ 

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے پہاڑی علاقے قابو سے ایک شخص کی لاش لائی گئی جسے جسم کے مختلف حصوں میں گولی لگی تھیں۔ لاش کی شناخت مقصود احمد ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی جو کلی قابو کا رہائشی تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزم سی ٹی ڈی اور ایف سی کے ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔