کوئٹہ : یکم مئی یوم مزدور پر زندگی کی بنیادی ضروریات سے ناآشنا اور اپنی تخلیق کردہ حسین دُنیا سے بے گانگی کا شکار معاشی بے بسی اور سماجی حقوق پانی، صحت ، ٹرانسپورٹ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضوریات کے طلب گار مزدوروں نے اپنے آئینی حقوق کیلئے کوئٹہ شہر میں احتجاجی جلسے و ریلیاں نکالیں۔
دن بھر ٹریڈ یونین کے نمائندے دھڑوں کی شکل میں مزدوروں کے دہائیوں سے غصب حقوق واگزار کرانے کا عہد کرتے رہے کوئٹہ میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے زیر اہتمام لیاقت پارک ،پاکستان لیبر فیڈریشن نے کوئٹہ پریس کلب، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین نے سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر، پاکستان ورکرز فیڈڑیشن نے میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پر اپنے اپنے جلسے اور تقریبات منعقد کیں۔
جلسوں سے مزدور رہنماؤں حاجی رمضان، خان زمان، عبدالرؤف، بشیر احمد، قاسم خان، رفیق لہڑی، عابد بٹ، خیر محمد فورمین، وحید خان، الیاس کاکڑ، قاسم خان، مصطفی، وبہادر شاہ، ماسٹر خدائے رحیم، سلطان محمد خان، عبدالستار، شاہ علی بگٹی، مشتاق جمالدینی، حاجی جمعہ گل، سیف اﷲ، عبدالسلام بلوچ پروفیسر آغا گل، راحت ملک، علی بخش جمالی، پیر محمد کاکڑ، ندیم قلندرانی، حیدر چھلگری سمیت حبیب اﷲ کول کمپنی، اسٹیٹ لائف ، یونائیٹڈ ماربل مائنز، سرینا ہوٹل، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ،ورکرز ویلفیئر بورڈ، پی ایم ڈی سی ایمپلائز، یوٹیلٹی سٹورز، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، ایپکا، ایگری کلچر ایمپلائز یونین کے نمائندوں نے خطاب کیا ۔
اس موقع پر کارکنوں نے شکاگو کے جانثار مزدوروں کو حقوق کیلئے جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کیا جلسوں میں مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت یکم مئی کی تجدید کرتے ہوئے محنت کشوں کو خاطر خواہ سہولیات اور انکی اجرتوں میں اضافہ کرے، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی، نا انصافی، طبقاتی نظام ، ظلم و زیادتی کا خاتمہ کیا جائے۔
کان کنی سے منسلک کان کن کے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہونے کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کراکے مائنز ورکروں کا تحفظ یقینی بنائے۔ کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر ٹیکنیکل سٹاف کو کلریکل سٹاف کی طرح اپ گریڈ کیا جائے، حب انڈسٹریل زون اور صوبے میں بند کارخانے فی الفور چلائے جائیں بوستان و خضدار انڈسٹریل زون ڈیکلیئر ہوچکے ہیں ان میں فی الفور صنعتیں لگائی جائیں، آئی ایل او کنونشن176 مائنز سیفٹی کو ratify کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کیا جائے۔
پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو سنیارٹی ملازمین کی طرز پر یکساں مراعات دی جائیں۔ مائنز محنت کشوں کو سہولیات دیتے ہوئے تمام ڈیتھ گرانٹ، اسکالر شپ، میرج گرانٹ کی ادائیگی فوری کی جائے اور انہیںEOBI اور سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا جائے۔
ریٹائرڈ اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے لواحقین کی تعیناتی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ اسٹیٹ لائف کارپوریشن کی نجکاری منسوخ کی جائے بلوچستان کے مختص کردہ کوٹے کے مطابق تعیناتیاں کی جائیں۔
جلسوں اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دُنیا بھر میں طبقاتی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد مزید تیز کی جائے گی، مراعات یافتہ حکمران طبقے کی عوام دُشمن سامراج نواز معاندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دوسرے سامراجی اداروں کی گماشتگی کے بجائے ملک کے عوام و محنت کش طبقے کی خوشحالی ، آسودگی کیلئے آزادانہ خارجہ اور معاشی پالیسیاں بنائی جائیں۔ حکومت صوبے اور ملک میں امن کی بحالی اور عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات اُٹھاتے ہوئے ۔
پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری اور انٹیلی جنس اداروں کو واقعات سے پہلے واقعات کے تدارک کی ذمہ داری سونپی جائے اس وقت صوبے میں اندرونی و بیرونی قوتوں کی پراکسی جنگ روکنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
ملک کے کھرب پتی، ارب پتی سرمایہ داروں کی بیرون ملک اور اندرون ملک دولت پر ٹیکس کے ذریعے رقم وصول کرکے اندرونی و بیرونی قرضوں کی فوری ادائیگی کی جائے اور عوام کو ملکی پیدواری اشیاء کے استعمال کی طرف راغب کرکے درآمد کم سے کم کی جائے اور برآمد کو بڑھاکر زرمبادلہ کے ذخائر کو خطرے کے حالات سے باہر نکالا جائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تمام امتیازی قوانین منسوخ کئے جائیں اور محنت کش خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حقوق سمیت تمام اقلیتیوں کو برابری کے حقوق دیئے جائیں اور ان کے خلاف ہونے والے سماجی، معاشی، سیاسی اور ثقافتی تعصب و استحصال کا خاتمہ کیا جائے۔
پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے46 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو منظوری کیلئے پیش کیا اس موقع پر مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو استحصالی گرداب سے نکالنے کی کوشش مروجہ سیاسی ،معاشی نظام میں نا ممکن ہے ۔
جہاں قوانین عملاً متروک اور متعلقہ ادارے اور تمام سیاسی جماعتیں مزدوروں کے خلاف سرمائے کی دہشت گردی کے سدباب کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں تو مزدور طبقے کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ سرمائے کے عفریت کے خلاف خود اپنی معاشی سیاسی تحریک منظم کرے جو کہ محنت کشوں کے انقلابی فلسفے سے لیس ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدور خود کو فیکٹریوں، کارخانوں، کار گاہوں اور دفاتر میں منظم کرتے ہوئے ٹریڈ یونینز کے ساتھ خود اپنی سیاسی جماعت بنانے کی جانب بڑھیں تاکہ ملک سے جبر پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ اور مزدور کسان اور محنت کش عوام کا راج ہو جو شکاگو کے جانثاروں کا مقصد عظیم تھا۔
دریں اثناء ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام یوم مزدور کے حوالے سے شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی پاور ہاؤس سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں ٹریفک چوک، بینک چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا۔
ریلی کی قیادت ضلعی چیئرمین ہائیڈرو یونین صوبدار مری اور لائن سپرنٹنڈنٹ نصراللہ مری نے کی،قلعہ سیف اللہ میں یوم مزدوروں کے عالمی دن کیمناسبت سے واپڈا ہائیڈرویونین پی ایچ ای پیرامیڈیکل سٹاف ایرگیشن بی اینڈ آر انجمن تاجران کے زیر اہتمام پی ایچ ای کے آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی میں مزدوروں ایک ہوجا اور شکاگو کے مزدروں کے حق میں بھی نعرے لگائے احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شہراں سے ہوتے ہوئے واپس پی ایچ ای کے آفس پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کا شکل اختیار کرلیا ۔
مستونگ میں مزدوروں کی جانب سے دو مختلف ریلیاں وجلسے پہلا رہلی بلوچستان متحدہ لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام میراحمدبلوچ۔میرسکندرملازئی۔میرعبداللہ جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل موومنٹ کے دفتر سے شروع ہوکر بازارکے مختلف راستوں سے ہوتاہوا میونسپل کمیٹی پہنچ کر ہال میں جلسے کی شکل اختیار کی۔
قلات میں مشترکہ ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام مزدور ڈے کے حوالے سے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے دفتر سے ایک ریلی بڑی نکالی گئی ریلی کی قیادت مشترکہ ملازمین اتحاد کے صدر حاجی داد محمد بلوچ نے کیا ریلی کے شرکاء قلات شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا ریلی میں میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین نوپ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ یونین پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ایم ایم ڈی ورکشاپ یونین زراعت یونین بازار ریڑھی بان یونین اور دیگر شامل تھے ۔
ریلی کے شرکاء میونسپل کمیٹی ہال پہنچا جہاں ایک جلسہ کی شکل اختیار کیا،پسنی میں واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بلوچستان فشرمین ورکر یونین کی زیر اہتمام عالمی یوم مزدور ڈے کی مناسبت سے پسنی پبلک ویلفئیر کلب ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا۔
سمینار میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیا۔ سیمنار کے شرکا نے مزدوروں کی جدوجہد کو سراہا،تربت میں آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن یونین کے زیر اہتمام یکم مئی منایا گیا۔
واپڈا ہائیڈرویونین مکران سرکل کے سرپرست بشیر احمد،ایری گیشن ایمپلائز یونین کے صدر غلام رسول ،آل پاکستان ورکرز یونین تربت کے صدر ذاکرمراد بلوچ،پبلک ہیلتھ ایمپلائز یونین کے صدر غلام قادر بلوچ،ایگریکلچر ایمپلائز یونین کے محمداقبال،کلرک ایسوسی ایشن کے صابر مقصودی،اکبرمیاں، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سبزل کاکا، سیاسی رہنماؤں انجینئر حمید بلوچ اور چیئرمین منصوربلوچ نے یکم مئی مزدور ڈے کی تقریب سے خطاب کیا۔
یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر ڈیرہ اللہ یا ر میں مختلف مزدور تنظیمو ں کی جانب سے ریلیاں نکا لی گئیں اور شکا گو کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا پی پی ایچ آئی ایمپلا ئز یونین جعفرآباد کی جانب سے جنرل سیکر ٹر ی سجا د کھو سہ اور ڈاکٹر ندیم کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی جس میں کثیر تعدار میں ملازمین نے شرکت کی ۔
ہو ٹل مزدور یونین جعفرآباد کے صدر ہیبت خان گو لہ کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی اور مزدور چوک پر جلسے کا انعقاد کیا گیا جبکہ آل رائس اینڈ فلور ملز لیبر یو نین کے زیر اہتما م صدر رضا خارانی کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی جو مختلف راستو ں سے ہو ئی نیشنل پریس کلب پہنچ کر اختتام پذ یر ہو ئی۔
میو نسپل کمیٹی اوستہ محمد کے چیر مین میر عامر خان جمالی مستری مزدور یونین اوستہ محمد کے صدر قادر بخش ابڑو متحدہ لیبر فیڈریشن کے صدر محمد پناہ چانڈیہ مل یونین کے رہنما عبد الخالق جتک میو نسپل کمیٹی ایمپائزیونین کے صدر عبد الخالق بنگلزئی مستری مزدور یونین کے رہنما مشتاق احمد مستوئی سابق صدر محمد رمضان ببر جمالی علی گل سومرو ہیبت خان کرد حیفظ اللہ جمالی راحب علی ممتاز علی کلاچی محمد علی ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ شکاگو کے شہیدوں نے قر با نیاں دیگر ہم مزدور کو یاد دلاتے ہیں ہم ان کی قر بانی کو سلام پیش کر تے ہو ئے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
بھاگ میں ریلی اور جلسہ میںآل پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ اسلم بنگلزئی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی ممبر میران بلوچ،جے کیو ایم عوامی کے حاجی محمد الیاس کلواڑ،سینئر سیاسی رہنما عبدالستار بنگلزئی،جے کیو ایم پاکستان کے نور احمد جاموٹ،کامریڈ فیاض احمد جاموٹ،بی این ایم کے وفا بلوچ ،پی ٹی آئی کے حفیظ بلوچ،پی پی پی کے منظور احمد ایری،جے کیو ایم عوامی کے ٹکا خان جاموٹ،فتح محمد کلواڑ،مزدور رہنما محمد عظیم بمبھان سمیت ودیگر رہنماؤں نے شکاگو کی مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
دنیا بھر کی طرح صحبت پور میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے سرتغاری یونین اور مستری مزدور یونین ودیگر سیاسی وسماجی تنظیموں نے شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلیاں نکالیں اور مزدوروں کی شان میں سیمینار منعقد کیئے گئے۔
ڈیرہ اللہ یار میں شگاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے مختلف ٹرید یونین کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں پاکستان ورکرزکنفیڈریشن جعفرآباد کی جانب سے 132واں یوم مئی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔
دنیا بھر کی طرح جعفرآباد میں بھی مختلف سیاسی ومزدور تنظیموں کی جانب سے یوم مذدور ڈے انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا شہدائے شگاگو کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئی اور مساکین میں لنگر بھی تقسیم کیا،ملک کی طرح جعفرآباد کے چھوٹے بڑے شہروں میں شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیا نکالی گئیں اور ان شہیدوں کو سلام پیش کیا ۔
جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانہ دیئے جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار میں مختلف مزدور یونینوں شہری اتحاد ،لیبر فیڈریشن ،آل رائس مل مزدور وں ،مستری مزدور یونین ،بلوچستان لیبر فیڈریشن و دیگر تنظیموں نے ریلیا نکالی اور شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
کوہلو میںیوتھ فورم کی جانب سے مزدور ڈے کے حوالے سے شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی یوتھ فورم دفتر سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پہنچی ریلی میں یوتھ فورم کے صدر مصری خان مری سمیت دیگر عہداران و نوجوانوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حق میں نعرے درج تھے ،مچھ میں محنت کش تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں اور جلسے منعقد کئے گئے، مقررین نے شگاگو کی مزدوروں کی یاد میں دو منٹ خاموشی اختیار کرکے ان سے عقیدت کا اظہار کیا اور ان کے قربانیوں کو سراہا ا ور محنت کشوں سے متحد و منظم ہونے اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ۔
سبی میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پریم یونین کے زیراہتمام تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جبکہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ،تعزیتی جلسہ میں شکاگو کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،حالیہ بجٹ کو مزدور مسترد کرتے ہیں ۔
تعزیتی جلسہ سے پریم یونین کے مرکزی صدر و بانی سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلیمان بٹ کا ٹیلی فونک خطاب ،مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو،ڈویژنل سینئر نائب صدر نسیم گشکوری ،ارشد یوسفزئی کی شرکت ۔
ؐکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم مزدور منایا گیا ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد
![]()
وقتِ اشاعت : May 2 – 2018