پنجگور : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ مکران کے تنظیمی دورے پر پنجگور پہنچ گئے وہ مکران کا تفصیلی دورہ کرینگے انکے ہمراہ بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبران حفیظ بلوچ امیر ثاقی اور حب زون کے صدر نزیر بلوچ تھے ۔
پنجگور میں کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین حفیظ بلوچ امیر ثاقی پنجگور زون کے آرگنائزر ظہیر بلوچ نزیر بلوچ نے کہا بلوچستان کے حالات کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کرکے بلوچ نسل کشی اور مظالم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
مکران کے شعوری سیاسی ماحول کو ایک سازش کے تحت خراب کرکے شعوری عمل پر قدغن لگائی مکران بلوچ قوم پرستی کا گھڑھ ہے مکران کے باشعور عوام نے ہر دور میں بی ایس او کے ساتھ ملکر سازشوں کا ناکام بنایا بلوچستان میں موجودہ نظریاتی جمود کو توڑنے کے لئے مکران کے عوام کو ایک دفعہ پھر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا نام نہاد ترقی کے دعوے اور اعلانات سے مکران کے آبادیوں کو ویرانوں میں تبدیل کئے گئے پنجگور سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا تعلیمی ادارے سازش کے تحت مکمل طور پر مفلوج کردیئے گئے ہے ۔
تعلیمی اداروں میں اکیسویں کے صدی کے جدید سہولیات تو دور کی بات بچوں کے بیٹھنے کے لئے ٹاٹ تک دستیاب نہیں جبکہ بلوچستان بھر میں لاکھوں کے تعداد میں بچے اسکولوں سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات کا مقابلہ علم و زانت اور شعور کے زریعے کیا جاسکتا ہے کارکنوں کے اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی عمل پر توجہ دینا ہوگا تاکہ مظبوط علمی بنیادوں پر قوم کی حقیقی رہنمائی کرسکے۔
مکران سے سیاسی جمود کے خاتمے کے لئے سیاسی کارکن اپنا کردار ادا کریں ،نذیر بلوچ
وقتِ اشاعت : May 4 – 2018