کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب میں ادھار نہ دینے پر بے روزگار گاہگ نے فائرنگ کرکے سبزی فروش اور اس کے رشتہ داروں کو قتل کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے گلشن امیر آباد میں شاہجان بلوچ نامی شخص نے سبزی کی دکان میں جاکر دکاندار حبیب اللہ سے ادھار پر سبزی مانگی۔ دکاندار نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ آپ نے پہلے سے لیا ادھار ابھی تک ادا نہیں کیا۔ اس دوران سبزی فروش دکاندار اور گاہگ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔شاہجان نے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دکاندار حبیب اللہ شاہجان کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس تھانہ سٹی گیا تاہم پولیس نے معاملیپر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ٹال دیا۔ بعد میں شاجہان بلوچ دوبارہ دکان پر آیا اور فائرنگ کرکے سبزی فروش حبیب اللہ اوراور اس کے رشتہ دار محمد آصف کوقتل کردیا۔
فائرنگ کی زد میں آکردو راہ گیر عمر اور عزیز بھی زخم ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد ہوش میں آتے ہوئے ملزم کے بھائیوں کو گرفتارکرلیا۔
مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ جہان بلوچ ڈیزل اسمگلنگ کرنے والی گاڑی کا ڈرائیور تھا اور گزشتہ دو ہفتوں سے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈیزل کی اسمگلنگ پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے بعد سے بے روزگار تھا۔
حب پولیس کی لا پرواہی سے غریب سبزی فروش اور رشتہ دار قتل ،دو راہ گیر زخمی
![]()
وقتِ اشاعت : May 8 – 2018