کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام سامنے آگئے ، ان میں اسلم بھوتانی ، پرنس احمد علی اور علاؤ الدین مری کے نام شامل ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت نے پرنس احمد علی اور علاؤ الدین مری کے نام تجویز کی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سابق سپیکر اسلم بھوتانی کا نام پیش کردیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی مدت 31مئی کو ختم ہورہی ہے اور آئینی تقاضہ ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر نگران سیٹ اپ کیلئے نام تجویز کر دے ، اگردونوں کی نام پر متفق نہ ہو سکے تو اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی میں نام بھجوائے جاسکتے ہیں ۔
اگر وہ بھی کسی ایک نام پر متفق نہ ہوئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاسکتا ہے جو دونوں طرف سے بھیجے گئے تین تین نام سے ایک شخص کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرسکتے ہے،ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کیلئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ ہوگیا۔
توقع ہے کہ آئندہ 72گھنٹوں میں ایک نام پر اتفاق ہو جائیگا تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کسی ایک نام پر متفق ہونا مشکل نظرآرہا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جاسکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے ۔
بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اسلم بھوتانی، پرنس احمد،اور علاؤالدین مری کے نام تجویز
![]()
وقتِ اشاعت : May 23 – 2018