کوئٹہ : کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس کے افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد نے ایس ایچ او شالکوٹ تھانہ جلال الدین ترین کی گاڑی پر فائرنگ کرد ی تاہم و ہ معجزانہ طور پر فائرنگ میں محفوظ رہے جبکہ انکے محافظوں نے جوابی فائرنگ میں حملہ آورسلمان رئیسانی کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکلیں چھننے کے گروہ کا رکن ہے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی دوسر ے واقعے میں نواں کلی میں سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم سب انسپکٹرعباس معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس انسپکٹر نواں کلی آخری اسٹاپ میں اپنے زیرتعمیر مکان پر کام کرارہے تھے۔
کوئٹہ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس افسران محفوظ رہے
![]()
وقتِ اشاعت : May 24 – 2018