ریوڈی جنیرو: پانچ بار کے سابق چیمپئن برازیل کے شائقین کی آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ میں دلچسپی انتہائی کم ہے جس کی بڑی وجوہات ملک میں جاری معاشی بحران اور سیاست میں کرپشن کی کہانیاں بھی ہوسکتی ہیں۔
حالیہ سروے میں برازیل کے شائقین کی آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ میں عدم دلچسپی کے حوالے سے آنے والے نتائج خاصے بھیانک ہیں، دو تہائی سمجھتے ہیں کہ برازیل ٹرافی جیت سکتا ہے جبکہ 35 فیصد کی رائے میں نیمار ایونٹ کا بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے، اس کے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کو 30 فیصد نے فیورٹ قرار دیا ہے۔ 66 فیصد کو آنے والے ورلڈ کپ میں تھوڑی یا پھر کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے، 14.5 فیصد کو یہ معلوم نہیں کہ ورلڈ کپ کہاں منعقد ہونے جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ کے مواقع پر برازیلی شائقین فٹبال میں اس سے قبل ایسی بددلی کبھی نہیں دیکھی گئی ہے۔