تربت: تمپ کے مختلف وفودکی بلوچستان نیشنل پارٹی کے الیکشن سیل میںNA271کے نامزدامیدوارجان محمددشتی اورحلقہ پی بی 47کیچ IIIکے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی سے ملاقات کی اوراس عزم کااعادہ کیاکہ انتخابات میں بی این پی ضلع کیچ میں قومی اسمبلی کی نشست سمیت تینوں صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت کربلوچستان میں قومی حقوق کے حصول کویقینی بنائے گی ۔
ناصرآبادکے وفودکی بھی قومی اسمبلی کے نامزدامیدوارجان محمددشتی سے ملاقات ،تمپ کے وفودمیں مختلف خاندانوں کے سربراہان نے شرکت کی جن میں نبیل ایوب ، منظوربلوچ ، عارف ابراہیم ، امام بلوچ ، مقبول بلوچ اورناصرآبادکے وفودوخاندانوں کے سربراہان میں اسلم آپریٹر، کامریڈسعیدبلوچ ، حاصل مہراورعباس زیم شامل تھے ۔
اس موقع پرحلقہ پی بی 47ٰٰکیچ IIIکے نمائندہ میجرجمیل احمددشتی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کیچ کے عوام ووٹ کوتبدیلی کے لئے اعتمادکے ساتھ استعمال کریں،ووٹ ایک قومی امانت ہے ۔
لہٰذایہ امانت آنے والی نسلوں کے مستقبل کومدنظررکھ کراستعمال کریں،گزشتہ ادوارمیں محض ووٹ دیکرلوگوں کواسمبلیوں تک پہنچایاگیاجنہوں نے قومی فنڈزکوعلاقائی ترقی اورعوام کے فلاح کے بجائے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیااورمایوسیاں سمیٹ کرپارلیمانی سیاست کوبے ثمرکیاگیا،ان نام نہادنمائندوں کوسے کوئی بازپرس نہیں کی گئی ۔
بی این پی قومی حقوق کے حصول کو یقینی بنائے گی،جان محمد دشتی
وقتِ اشاعت : June 20 – 2018