قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا ہیکہ اب اسلام آباد کی بجائے بلوچستان کی فیصلے بلوچستان میں ہوا کریں گے اگر بلوچستان میں سیاسی محرومی ختم نہ ہو ئی تو بلوچستان مزید پسماندہ گی شکار ہو جائیگا ۔
بی ائے پی نئی پارٹی نہیں بلکہ اسے بننے میں 70 سال لگیں بلوچستان غریب نہیں ہے یہاں فنڈز کی کمی نہیں بلکہ صحیح عوامی نمائیندہ نہ ملنے کی وجہ سے پلوچستان پسماندہ گی کا شکار ہیں بلوچستان کے عوام مطمئن رہے بی ائے پی ان کے ترقی کے لیئے کام کریگی اقتدار میں آکر بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر آغا اکرم جان احمدزئی سردار محمد انور ساسولی سخی عبدالرحیم ساسولی ٹکری نور احمد محمدشہی اور دیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی ائے پی میں شمولیت کا علان کیا۔
جلسہ سے بی ائے پی کی ٹکٹ پرپی بی 37قلات خالق آبادمنگچر سے نامزد امیدوار میر ضیا ء اللہ لانگو پی بی 36 شہید سکندرآباد سوراب سے سردار زادہ میر رامین محمد حسنی این ائے 267 قلات مستونگ شہید سکندر آباد سوراب کے نامزد امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی سردار عبدالکریم نیچاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بی ائے پی اقتدار میں آکر زبانی جمع خرچ اور نعرہ بازی کی بجائے عملاََ ترقی کے لیئے اقدامات کریگی ماضی میں عوامی نمائیندوں نے عوام کو صرف نعروں اور زبانی جمع خرچ سے بہلایا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پی کے بارے میں نواز شریف نیشنل پارٹی محمود خان اچکزئی نے صرف زبانی باتیں کی ہیں عملی طور پر سی پیک کے لیئے کچھ نہیں کیا گیا ہمارا ایجنڈا ہیکہ عوام کی ترقی فائلوں میں نہیں بلکہ میدان میں نظر آنے چاہئے انہوں نے کہا کہ بی ائے پی میں نامور شامل ہو رہے ہیں جو ن لیگ بی این پی نیشنل پارٹی اور جمعیت کے سنجیدہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
اور آنے والا دور بی ائے پی کا ہو گا۔ دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاست میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا عامل ہے۔
قلیل مدت میں جھالاوان میں خواتین کا( بی اے پی )کے پلیٹ فارم منظم ہو کر ابھرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے،ہماری پارٹی خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ایک جامعہ منصوبہ بندی رکھتی ہے۔
اگر بلوچستان کے عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ہم خواتین کے مسائل کے حل کو اولیت دیں گے ان خیالات کا ظہار انہوں نے ممتاز سماجی کارکن و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ہماء رئیسانی کے گھر میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین و پی بی 39 خضدار نال سے امیدوار آغا شکیل احمد دورانی ،پی بی 40 وڈھ کے امیدوار میر نعمت اللہ بزنجو ،این اے 269 کے امیدوار میر خالد بزنجو ،سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا کہ ضلع خضدار بلوچستان عوامی پارٹی کی شناخت بن رہی ہے۔
اور اس شناخت کو خواتین میں قائم کرنے میں بنیادی کردار ہماء رئیسانی کی ہے میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے خواتین رہنماوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ پارٹی کو خواتین میں منظم کرنے اور ان کی عملی شمولیت کو ممکن بنانے کے لئے خضدار کے ساتھیوں سے مشاورت کریں انہوں نے یہ کام بہت قلیل مدت میں کامیابی سے جاری رکھا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ عدم سہولیات کی وجہ سے اندرون بلوچستان خصوصاً دیہی علاقوں کے خواتین صحت کے حوالے سے مسائل کا شکار ہیں گرلز تعلیمی اداروں کی کمی ہیں سہولیات و اورننس نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی شرح تعلیم بہت کم ہیں۔
بلوچستان کے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی کے موقع دیا تو خواتین ،طالبات کے مسائل کی حل کو اولیت حاصل ہو گی قبل ازیں پارٹی کے خاتون رہنماء ہماء رئیسانی نے جام کمال خان عالیانی کو ضلع خضدار کے خواتین کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔
بی اے پی نئی پارٹی نہیں اس کے بننے میں 70 سال لگے ہیں ،جام کمال
وقتِ اشاعت : June 22 – 2018