کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ صوبے میں جمہوری اقدار کے دفاع کیلئے پارٹی نے نواب زہری کا ساتھ دیا،جمعیت صوبے میں قوم پرست جماعت میں تبدیل ہو چکی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کا مقابلہ پشتونخوامیپ سے نہیں نیشنل پارٹی سے ہے اقتدار کے لئے ان صفوں کا حصہ نہیں بنیں گے جن کے ہاتھ ہمارے خون سے رنگے ہیں۔
سینٹ انتخابات میں ضمیر کا سودا کرنے والوں کے کردار کا تعین تاریخ کریگی ۔منتشر اقوام کو یکجا کر کے صوبے کے وقار قوم کی عزت اور اپنے دستار کے دشمنوں کو شکست دینگے۔ قبائل کے مرکز مستونگ میں دھونس دھمکی سے ووٹ حاصل کرنے کی سیاست نہیں چلے گی .
ان خیالات کا اظہار نواب محمد خان شاہوانی ،سردار کمال خان بنگلزئی،اسلم بلوچ، یاسمین لہڑی و دیگر نے حاجی قاسم مرحوم کی رہائش گاہ پر صدام بنگلزئی عارف بنگلزئی کی جانب سے منعقدہ اقوام بنگلزئی کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
اس موقع پر جرگہ میں شریک بنگلزئی قبیلے کے مختلف طائفوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مستونگ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 2018 ء کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کو مختلف قسم کے مشکلات کا سامنا ہے۔ دشمن ہمارے صفوں میں شامل ہو کر ہمیں قبائل کی بنیاد پر ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ قوم کے سودا گروں نے اقتدار کیلئے بلوچ قوم کا سوداکیا ہے۔
ایسی صورتحال میں ہمیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق پید اکرتے ہوئے ایک نظریہ اور فکر کے تحت متحد ہونا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی ڈھائی سالہ حکومت میں بلوچستان کے ساحل و سائل گوادراور ریکوڈک کا تحفظ کیا۔ اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کر کے قوم کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا ہمارے دور حکومت میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا جھال پچھایا جو ہمارے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہوپارہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر قبائلی روایات کے امین صوبہ میں برادر اقوام کو ذاتی مفادات کے حصول کیلئے دست و گریباں کیا جا رہا ہے تاہم ہم ان خلائی مخلوق پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو مزیدنسلی تعصب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا نہ باپ ماں اور نواسے نواسیاں بنانے والے اپنے عزائم میں کامیاب ہونگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اراکین کے بغاوت میں شریک نہ ہو کر پارٹی نے صوبے میں جمہوری اقدار کا دفاع کیا جس پر اپنے عوام کے سامنے سرخ روح ہیں اور پارٹی کے فیصلے سے انحراف کرنے والے آج گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں کچھ وہ روایتی لوگ ہیں جنہیں حال ہی میں باپ مل گیا ہے کچھ وہ ہیں جن کے ماضی سے عوام بخوبی واقف ہیں کچھ ٹرانسفارمرز پر فائرنگ دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں مگر کامیاب وہ ہی جماعتیں ہونگی جن کو عوام کامیاب کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے والے مذہبی جماعت آج سریاب میں قوم پرست بن کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہی ہیں اور قوم پرستی کے نام پر زندگی بھر سیاست کرنے والے جماعت کے پاس مستونگ کی نشست پر نیشنل پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے امیدوار تک نہیں ہے ۔
اس جماعت نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر عامر یوسفزئی ٹکری علی نواز عبدالرحمن بنگلزئی ملک یاسین بنگلزئی فاروق شاہوانی شامیر بنگلزئی و دیگر نے خطاب کیا
بلوچستان کے وقار عزت اور اپنے دستار کے دشمنوں کو شکست دیں گے ، نواب شاہوانی /سردار بنگلزئی
![]()
وقتِ اشاعت : July 4 – 2018