کوئٹہ : دفترریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ میں ایجنٹ مافیا کا راج ،سرکاری امور اور سرکاری ریکارڈ میں مداخلت کی جا رہی ہے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے ان ایجنٹ مافیا کے ہاتھوں بے بس ہوچکے ہیں ۔
سرکاری دفتر میں ایجنٹوں کا عمل دخل حد سے تجاوز کر گیا ہے ،متعلقہ کلرکوں کی آشیر باد سے ایجنٹ حضرا ت پورادن دفتر میں موجود رہتے ہیں اور عوام اور ٹرانسپورٹروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔دوسری جانب ایجنٹوں کے اثرورسوخ کی وجہ سے سرکاری خزانے کو سالانہ کڑوروں روپے کو نقصان ہو رہا ہے ۔
یہ ایجنٹ متعلقہ کلرکوں کے ساتھ مل کر عوام کو جعلی پرمٹ بھی جاری کر رہے ہیں ،گزشتہ دور کے سیکرٹری آر ٹی اے اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے حکم کے باوجود ایجنٹ مافیا تاحال دفتری امور میں مداخلت کرتے آرہے ہیں اور بلا خوف و خطردفتر میں دندھناتے پھر رہے ہیں ۔
ان کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے جبکہ خود یہ لوگ راتوں راتوں امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں ۔متعلقہ کلرک اور ایجنٹ مافیا کے افراد سرکاری خزانے کو شیر مادر کی طرح چاٹ رہے ہیں ۔
عوامی نماہندوں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری آر ٹی اے کو اپیل کی جاتی ہے کہ ان ایجنٹ مافیا کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کے ساتھ ساتھ انہیں سرکاری دفتر میں مداخلت اور سرکاری ریکارڈ تک رسائی مہیا کرنے والوں کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کیے جاہیں ۔
دفتر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ میں ایجنٹ مافیا کا راج
![]()
وقتِ اشاعت : July 10 – 2018