تربت : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کیچ IIIمند، دشت اورگوکدان کے امیدوارمیجرجمیل دشتی نے کہاہے کہ آج ہم تاریخ کے اہم موڑپرکھڑے ہیں،ایک جانب بقاکامسئلہ ہے ۔
دوسری جانب عالمی سرمایہ داری کاسیلاب ہے، سی پیک کے ریلے میں سابقہ نام نہادنمائندے بہہ گئے، قومی حقوق کے حصول کے لئے بی این پی کے موقف کی بلوچ عوام کی جانب سے تائیدہماری کامیابی کی ضمانت ہے ، ہمارے قدم اب متزلزل نہیں ہونگے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن سیل میں مختلف علاقوں سے آئے اہم سیاسی شخصیات اورورکرزسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بی این پی کے لیڈرشپ کی مستقل مزاجی اورجان محمددشتی کی فکرنے آج عوامی رائے کوبلوچ دوست قیادت کے حق میں موڑدیاہے ۔مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاسی شخصیات نے انہیں اپنی حمایت کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔
بلوچ قوم اپنی تریخ کے اہم موڑ پر کھڑی ہے، میجر جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : July 13 – 2018