|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2018

پسنی : نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر گوادر اور پسنی میں شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز اور غیر سرکاری ادارے بند رہے۔ 

پسنی میں مظاہرین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو زیروپوائنٹ کے مقام پر بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر گوادر اور پسنی میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہا۔ گوادر اور پسنی میں ہڑتال کی وجہ سے کاروباری مراکز اور بینک بند رہے۔ 

یاد رہے مکران ڈویڑن میں گذشتہ دو ہفتے سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے اور روزانہ دو گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہے۔علاوہ ازین پسنی میں خواتین نے بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف پسنی مین روڑ کو جڈی ہوٹل کے قریب بلاک کردیا اور مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کرکے ٹریفک کو جام کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتے سے بجلی کی بندش سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے اور پسنی میں کاروبار جام ہوکے رہ گیا ہے۔