|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2018

کوئٹہ : چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگر افراد کی مستونگ میں خودکش بم دھماکے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے مستونگ دھماکہ کے دلخراش واقع نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو سوگوار کردیا،بے گناہ افراد کے قاتل انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں، دشمن ملک کے امن کو خراب کرنا چاہتا ہے او روہ اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لئے پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،مستونگ کے اندوہناک واقع ملک و قوم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے ، دشمن کو ملک کی سلامتی ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوابزادہ سراج رئیسانی، بلوچستان کے فرزند اور عظیم شخصیت کے مالک تھے ، ان کی شہادت نے اہل بلوچستان کو ایک اہم قبائلی رہنماء سے محروم کردیا ،انہوں نے نگران حکومت سے صوبے میں قیام امن کے لئے موثر کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا