|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین اعلیٰ سطحی رابطہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو اسلام آباد بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین نے اختر مینگل کو فون کر کے ملاقات کرنے کی دعوت دیدی سردار اختر جان مینگل نے دعوت قبول کر لی اور حکومت سازی کے حوالے سے مرکز اور صوبے میں بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے ۔

تا ہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔