|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2018

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کی ملاقات وفاق میں تحریک انصاف کی مرکز میں حکومت سازی کے لئے حمایت مانگ لی شاہ زین بگٹی نے یقین دہانی کرا دی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہا نگیر ترین نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی جہانگیر ترین نے شاہ زین بگٹی سے مرکز میں حکومت سازی کے لئے حمایت مانگ لی شاہ زین بگٹی نے جہا نگیر ترین کو حمایت کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔