کوئٹہ: سردار اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر کامیاب ہونیوالے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے پی بی 40 خضدار کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے اتوار کو قومی اسمبلی جاکر این اے 269 خضدار پر اپنی رجسٹریشن کرادی ہے۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں عہدے کا باقاعدہ حلف لیں گے۔
بی این پی ذرائع کے مطابق بی این پی پی ٹی آئی کی حمایت کے باوجود قومی اسمبلی میں آزاد بنچوں پر بیٹھے گی۔ بی این پی کے ارکان قومی اسمبلی آزاد بنچوں پر تب تک رہیں گے جب تک پی ٹی آئی چھ نکاتی معاہدے پر باقاعدہ عملدرآمد نہیں شرو کرتی۔
انہوں نے پی بی 36 سکندرآباد کی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے بلوچستان ہاؤس اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عارف علوی، اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے نامزد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر بی این پی (مینگل)کے رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی ،آغا حسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ بھی موجود تھے۔ دونوں پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہو۔
سردار اختر مینگل سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی حمایت کی درخواست
![]()
وقتِ اشاعت : August 13 – 2018