اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس جاری ہے جس میں حکومت کے ابتدائی 100 دن کے ایکشن پلان پرعملدرآمد کی حکمت عملی اور سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی انتظامات پرخصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے، وزارت کیڈ کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا جائے گا، ان اداروں کو مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شام ساڑھے 4 بجے پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی گائیڈلائنز کی روشنی میں خارجہ پالیسی کا احاطہ کریں گے۔