کوئٹہ: ڈیلی بلوچستان ایکسپریس کا ٹوئٹر اکاونٹ کو بلاجواز معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ادارے اور ریڈرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ادارے نے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کیلئے باقاعدہ طور پر درخواست بھیج دی ہے مگر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا. واضح رہے کہ ڈیلی بلوچستان ایکسپریس ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جہاں سینکڑوں ملازمین فرائض سرانجام دیتے ہیں اور بلوچستان کے انگریزی اخباروں میں سب سے زیادہ مقبول ہے ۔
ادارہ نے ہمیشہ صحافتی اصول و اقدار کے مطابق فرائض سرانجام دیئے ہیں جو بلوچستان کی لیڈنگ اخبارات میں شمار ہوتا ہے لہذا ادارہ مطالبہ کرتی ہے کہ جلد ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کیاجائے تاکہ ادارہ کو پیشہ ورانہ فرائض میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔