|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2018

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاسی قید سے رہائی پر خوش ہے اور نوازشریف کی رہائی ملکی سیاست میں بہت اہم ہے ۔

سازش کے تحت مسلم لیگ(ن) کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی اب مسلم لیگ(ن) دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ہمارے لئے نواز شریف کی موجودگی میں کام کرنا آسان ہو گا نوازشریف کو ایک منصوبے کے تحت جیل میں ڈالا گیا مگر عدالت نے نوازشریف کی سزائیں معطل کر کے حق اور سچ کا ساتھ دیا کیونکہ ملک میں جمہوریت مزید مستحکم ہو گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں مگر جس طرح ایک منصوبے کے تحت عام انتخابات میں ایک سیاسی جماعت کو انتخابات مہم کا پورا موقع فراہم کیا گیا مگر ہمارے لئے آج تک وہ موقع فراہم نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ملکی سیاست میں بہت بڑا کردا رادا کیا ہے اورملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

نوازشریف کی سیاسی قید سے رہائی پر خوش ہے اور نوازشریف کی رہائی ملکی سیاست میں بہت اہم ہے سازش کے تحت مسلم لیگ(ن) کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی اب مسلم لیگ(ن) دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرینگے۔