تربت: بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے شاپک میں تقریب کے دوران گیس سلنڈرپھٹنے کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
گیس سلنڈر دھماکے میں 12شدیدزخمیوں کو نیوی کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے شاپک میں تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 22افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق تربت کے ایک گھر میں گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث گھر میں موجود 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی گیس سلنڈرپھٹنے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونیو الوں میں بی بی فاطمہ ،بی بی ثمینہ مجید،بی بی آمنہ ،بی بی زینت ،بی بی سعیدہ ،بی بی سمیہ ،بی بی شازیہ ،بی بی زینب ،بی بی سکینہ ،ناز بی بی ،بی بی انیسہ ودیگر شامل ہیں ،جن میں 11خواتین ،ایک بچہ شامل ہیں جس میں سے 2جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے کے بعد ایف سی بلوچستان فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 12 شدید زخمیوں کو نیوی کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فوری ضرورت تھی پاک بحریہ نے لوکل گورنمنٹ کے درخواست پر بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا اورزخمیوں کو فوری طبی امداد دی گی شدید زخمی افراد کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیاپاک بحریہ کی بر وقت امدادی کاروائی سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا ۔
تربت ، شاپک کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق ، 20زخمی

وقتِ اشاعت : September 23 – 2018