|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے افغان کونسل جنرل کی ملاقات خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

گزشتہ روز نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی سے افغان کونسل جنرل وحید اللہ مومند نے سراوان ہاوس میں ملاقات کی ملاقات میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر اسماعیل رئیسانی بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔افغان کونسل جنرل اور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز رحمت اللہ نیازی اور قیوم آغا نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے سراوان ہاؤس میں ملاقات کرکے شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔

بی این پی خاران کے رہنماء طفیل نور چنال غوث بخش بنگلزئی ودیگر نے نوابزادہ لشکری ررئیسانی سے ملاقات کی ۔ نوابزدہ لشکری رئیسانی نے گزشتہ روز سردار گل شاہوانی کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی اسماعیل گجر ودیگر پارٹی رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔