کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے سو ئی گیس کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کے بعد کوئٹہ میں سی این جی مالکان نے سی این جی کی قیمتوں میں انیس روپے کا اضافہ کردیا ۔ وفاقی حکومت نے گذشتہ دنوں سوئی گیس کے نرخ میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتیں مقررکیں اس اضافے کے بعد سی این جی مالکان کہاں پیچھے رہنے والے تھے انہوں نے ہفتہ کی صبح سے سی این جی کی فی کلو قیمتوں میں تقریبا انیس روپے کا اضافہ کردیاسی این جی جو پہلے کوئٹہ میں 89 روپے 50پیسے فی کلو فروخت ہورہی تھی اس کی نئی قیمت 108روپے 90پیسے مقررکردی گئی ہے ۔
گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں سی این جی 19روپے مہنگا
وقتِ اشاعت : October 7 – 2018