کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے سونا خان تھانہ کوئٹہ کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے بزدلانہ حملوں سے ملک کے جانثاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے
Posts By: آزادی ویب نیوز
دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی شدید مذمت اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے،
دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں سونا خان تھانہ کے قریب فرنٹیئر کور پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے صوبے کی عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
سراج الحق کا کوئٹہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پردھماکے کی مذمت,
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے آج صبح کوئٹہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوئے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہی ہے۔
گورنر بلوچستان کا کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت, ملوث عناصر کی گرفتاری کا حکم
کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے سیکیورٹی حکام کو کوئٹہ میں ہوئے خود کش دھماکے کے تمام ذمے دار دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔کوئٹہ سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
کوئٹہ: مستونگ روڈ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکہ 3 اہلکار جاں بحق 20 زخمی
کوئٹہ: میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اور شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بی ایس او نے عالمی یوم جبری گمشدگی دن کی مناسبت سے بلوچ لاپتہ افراد کی احتجاج کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے 30 اگست کو عالمی یوم جبری گمشدگان کی مناسبت سے بلوچ لاپتہ افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں ماورائے قانون اٹھائے گئے لاپتہ افراد کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا جبری گمشدگی کے عالمی دن کے موقع پر مِسنگ پرسنز کی ریلی کی حمایت کا اعلان
کراچی : بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جبری لاپتہ افراد عالمی دن کے موقع پر ٣٠ اگست کو ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، وائس آف بلوچ مِسنگ پرسنز، ،وائس آف سندھ مسسنگ پرسنز، سندھی سجاگ فورم ٬پشتون تحفظ موومنٹ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) مشترکہ ریلی نکالیں گے-
عاشورہ کے دن کوئٹہ میں حساس دن ہوتا ہے کرفیو کی کیفیت نہیں ہوتی,ڈی آئی جی پولیس
کوئٹہ:شیعہ کانفرنس کے صوبائی صدر جواد ظریفی کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام پریس کانفرنسمحرم الحرام میں کرفیو کی کیفیت نہیں ہوتی۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام صحافی کے سوال پر جواب محرم الحرام کے حوالے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے ہیں۔محرم الحرام کے حوالے سے قبائلی عمائدین سمیت علماء سے مشاورت کی ہے۔
گوادر میں بجلی اور پانی کا بحران حکومت کا پیدا کردہ ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گوادر کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے گوادر کے عوام کو پانی اور بجلی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے