
انتخابات سے قبل سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ الیکشن 2018 کے سیاسی انجنیئرز معلق پارلیمان چاہتے ہیں۔نواز شریف جیسی اکثریتی جماعت کی حکومت کے مقابلے میں مخلوط حکومت کو قابو میں رکھنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔اب، جبکہ انھوں نے اپنی خواہش کے مطابق نتیجہ حاصل کر لیا ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)جو اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر تھی،نہ صرف مرکز بلکہ پنجاب میں بھی جو طاقت کا قلعہ ہے اکثریت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔