کوئٹہ، نان بائیوں،غیرقانونی پیٹرول فروخت کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے کاسی روڈ اور علمدار روڈ پر مختلف کارروائیوں میں 8نانبائی اور2ایرانی پٹرول کا کاروبار کرنیوالے کارندے گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر تجاوزات گرانفروشی اور غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہرنائی عوامی اتحاد کی جانب سے ضلع میں امن وامان سمیت دیگرمسائل پراحتجاج کا سلسلہ جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ضلع ہرنائی میں جاری دہشت گردی،بھتہ خوری،چوری و ڈکیٹی اور کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر چپر رفٹ اور مانگی کے مقامات پر11 ٹرکوں کو مکمل جلانے اور 30 ٹرکوں کے ٹائروں و انجنوں پر فائرنگ کرکے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے خلاف ضلع ہرنائی کے عوام کی مطالبات کی حل کیلئے ہرنائی عوامی اتحاد کی پلیٹ فارم سے جاری احتجاجی۔

سینیٹ پٹرولیم کمیٹی نے روسی تیل مہنگا اور ناقص ہونے کی تردید کر دی

Posted by & filed under اہم خبریں.

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹرعبدالقادر نے روس سے عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا اور ناقص تیل آنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اسلام آباد میں سماء سے گفتگو میں سینیٹرعبدالقادرنے بتایا کہ روس سے ملنے والا تیل پچیس فیصد سستا پڑے گا اور سالانہ ایک ہزار ارب… Read more »

مصنوعی قیادت کی عوام دشمن پالیسوں کے سبب بلوچستان مشکلات کا شکار ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت۔ نیشنل پارٹی مضبوط سیاسی حکمت عملی کے تحت آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ٹھپہ مافیا اور عوام دشمن سرکاری گروہ کو عبرت کا نشان بنا دینگے موسمی بٹیروں کی نیشنل پارٹی میں گنجائش نہیں، سیاسی کارکن کو نیشنل پارٹی میں اولیت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سنیر سیاسی رہنما سابق سینٹ و قومی اسمبلی کے رکن منظور احمد گچکی، فدا بلیدی، طاہر بلوچ، حبیب محمد بلوچ اور پیرجان نے تحصیل کونسل شہرک کے ھیرونک میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھا۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

Posted by & filed under پاکستان.

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔ جے آئی ٹی کی روشنی میں ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پردرج ہونے والے مقدمے میں اعجازالحق سمیت سابق ایم پی ایز غلام مرتضیٰ اورغزالہ شاہین سمیت 23 افراد کو نامزد کیا… Read more »

پولیس خود کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں، بچے کی بازیابی کیلئے جانے والے 3 اہلکار اغوا

Posted by & filed under اہم خبریں.

پنجاب اور سندھ میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن 6 ماہ سے جاری ہے لیکن  لیکن پولیس والے خود ہی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں۔ ڈاکوؤں نے تھانہ کشمور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو دو  پولیس اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اغوا… Read more »

وڈھ گیسٹرو سے خواتین بچوں سمیت 3 افراد جان بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

وڈھ:بلوچستان کے ضلع ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑینجی میں گیسٹرو کی وبا نے شدت اختیار کرلی خواتین بچوں سمیت 3 افراد جان بحق ہوں گے ہیں اورکئی افراد متاثر ہوئے ہے 65 سالہ خاتوں مسمات)گ(وبا سے بھی جان بحق ہوگئیں ہیں علاقہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گیسٹرو نے وبائی شکل اختیار کرلی ہیں

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہونگے،چیف سیکرٹری بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہو ئے کہا ہے کہ
ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے، ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہونگے۔