جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

Posted by & filed under اہم خبریں.

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 4 افراد لاپتا ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے سے دریا کنارے بنی عمارت گر گئی اور سڑکیں ٹوٹ گئیں، سیلابی پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل… Read more »

نیشنل پارٹی بلوچ ساحل وسائل کے دفاع کی ضامن ہے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:نیشنل پارٹی کے مرزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے تجابان لٹریری فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا ہم یہاں تعلیم،صحت کے شعبوں کے ساتھ بارڈر ٹریڈ کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

بلو چستان آدھا پاکستان ہے،این ایف سی ایوارڈ میں جو شیئر ہمیں ملتا ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے:وزیر اعلیٰ بلو چستان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلو چستان وہ صوبہ ہے جو آدھا پاکستان ہونے کے باوجود پسماندہ ہے،ہر صوبہ اپنا حق مانگتا ہے ہم بھی مانگ رہے ہیں،اگر ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے تک اضافہ کیا جائے تو صوبے اور عوام کی بہتری کے لئے اچھا کام ہوگا،

ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل: ابتدائی سماعت کا حکمنامہ جاری، جسٹس طارق مسعود کا نوٹ بھی سامنے آگیا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ میں 22 جون کی ابتدائی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے جاری کردہ حکمنامے میں بینچ کی دوبارہ تشکیل کا ذکر ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ بھی حکمنامے کا حصہ ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کا نوٹ بھی سامنے آگیا۔

عوام نے بی این پی کو مسترد کردیا ہے عوامی حقوق ہم دلائینگے،مولانا ہدایت الرحمان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ خضدار کے نام پر سیاست کرنے والے ناکام ہوئے عوام کو لڑاکر ہڑتال کروانا دانشمندی نہیں۔سیاسی طور پر عوام کو دھوکہ دینے والے اب ہڑتالوں کے سہارے زندہ ہیں خضدار کو بدامنی کی طرف دکھیلنے والے اہل بلوچستان کو کیا امن دیں گے۔حق دوتحریک خضدار وبلوچستان کو امن وانصاف اورحقوق دیں گے گوادر کے عوام کو حقوق دلاکر اہل بلوچستان کو بھی سیاسی دکانداروں مفادپرست وپیٹ پرستوں کی چنگل سے آزادکریں گے۔

بات چیت کیلئے آنیوالے لوگ ہماری اراضی پر قبضہ ختم کرانیکی بجائے ہمیں پیچھے جانے کا کہہ رہے ہیں، سردار اختر مینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بات چیت کیلئے آنے والے لوگ ہماری اراضی پرقبضہ کی بجائے پیچھے جانے کا بول رہے ہیں،سردار تو بلوچستان میں ہر جگہ ہیں۔