کھیل ختم پیسہ ہضم ۔۔۔بجٹ پیش ہونے کے بعد اجلاس ارکان کی عدم دلچسپی پر ملتوی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی اجلاس پانچ منٹ تک جاری رہنے کے بعد کورم کی نشاندہی پر ملتوی، بجٹ پر بحث نہیں ہوسکی۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکرسرداربابرموسی خیل کی زیرصدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

وڈھ صورتحال، حکومتی کمیٹی کی ملا قاتیں فریقین جنگ بندی پر رضامند، امن کے قیام کو یقینی بنا ئیں گے، صوبائی وزراء۔

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

خضدار: وڈھ کے کشیدہ صورتحال کو حل کرنے کے لیے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری، رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے وڈھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔

سبی و گرد نواح میں شدید گرمی سات افراد بے ہوش درجنوں متاثر

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی: سبی اور گردونواح کے علاقوں میں قیامت خیز گرمی،گرمی لگنے سے سات افراد بے ہوش،درجنوں متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے،دوپہر کو بازار اور گلیاں ویران اور لوگ گھروں تک محدود ہوجاتے ہیں شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ،شہر میں برف مہنگے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے۔

حالات اور نتائج کی پوراہ نہیں قومی امنگوں کے مطابق پالیسیاں بنائینگے،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حالات اور اس کے نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنے اولس کے امنگوں پر پورا پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش اپنائی جائیگی اولس کے اعتماد پر بھروسہ کرتے ہوئے درپیش سنگین قومی معاشی مشکلات کے حل کیلئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے ۔

وزیر اعلی قدوس بزنجو کا وڈھ صورتحال میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں قبائلی تنازعہ کے حل کی جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ فریقین تحمل برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرینگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تنازعات کا باہمی گفت وشنید کے ذریعہ حل ہمارے قبائلی معاشرے کی دیرینہ اور مضبوط روایات کا حصہ ہے اور یہ امر باعث اطمینان ہے ۔

وڈھ سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صو رتحال خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، بلوچستان اسمبلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وڈھ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں زراعت، لائیوسٹاک، تعلیم، صحت، ماہی گیری کے شعبوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت تھی۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر میر جان محمد جمالی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

جام کمال کی چیف آرگنائزرن لیگ سے ملاقات،بلوچستان میں احساس محرومی کا خاتمہ کرینگے،مریم نواز

Posted by & filed under بلوچستان.

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دینگے،، ملک کا معاشی استحکام، عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے۔

مالی بحران،بلوچستان کی جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کی جامعات میں مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے بلوچستان حکومت نے سرکاری جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے گورنمنٹ آف بلوچستان، کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعات کا مالی بحران سنگین ہورہا ہے ۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا سرکاری ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر عملدر آمد کی ہدایت

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد :  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان نے متفقہ طور پر بلوچستان کے مقامی لوگوں کیلئے 6 فیصد ملازمت کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں بھی مقامی آبادی کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔