زینت شاہوانی کا حکومت پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن زینت شاہوانی کا حکومت پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام، خواتین ارکان کا ایوان کے بیچ بیٹھ کر احتجاج، وزیرخزانہ کی یقین دہانی پر خواتین ارکان نے احتجاج ختم کردیا۔

پنجگور میں ضلع کونسل کی 10 مخصوص نشستوں میں 6 پر نیشنل پارٹی جبکہ 4 پر بی این پی عوامی کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور : صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح پنجگور میں بھی ضلع کونسل کی 10 مخصوص نشستوں کسان، لیبر ایک اقلیتی اور 7 خواتین نشستوں پر پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا ۔

نصیرآباد، مخصوص نشستوں پر بی اے پی نے 12 نشستیں جیت کرمیدان مارلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تمبو : نصیرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد کے مخصوص نشستوں کا میدان بلوچستان عوامی پارٹی میر عبدالغفور لہڑی نے 12 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر جبکہ صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی گروپ نے 9 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

مانجھی پور، سلیم احمد خان کھوسہ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے10 نشستوں میں سے9 نشستیں جیت لیں

Posted by & filed under بلوچستان.

مانجھی پور: بلوچستان بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے چوتھے مرحلے میں 9 مخصوص نشستوں پر 10 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ۔

چاغی، ضلع کونسل کی 11مخصوص نشستوں پر خان سنجرانی پینل پیپلزپارٹی کے اتحاد نے میدان مارلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح چاغی ضلع کونسل کے 11 مخصوص نشستوں پر الیکشن خان سنجرانی پینل پیپلز پارٹی کے اتحاد نے میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے 11 مخصوص نشستوں کے لئے ڈگری کالج دالبندین میں صبح 8بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہا اس موقع پر لیویز اور پولیس نے سخت سیکورٹی کا اہتمام کیا تھا شام پانچ بجے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا۔

وڈھ میں مخدوش صورتحال کی ذمہ دار ڈیتھ اسکواڈاوران کی درپردہ حامی ہیں، میر خورشید جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے وڈھ میں ایک مرتبہ مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وڈھ میں مخدوش صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ڈیتھ اسکواڑ اور انکی درپردہ حامیوں پر عائد ہوتی ہے،بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر ڈیتھ اسکواڑ کو کھلی چھوٹ دے کر حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

لسبیلہ ،حب، ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں پرجام گروپ ، بھوتانی گروپ، لسبیلہ عوامی اتحاد کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

اوتھل :  ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ،ضلع لسبیلہ میں جام گروپ اور ضلع حب میں بھوتانی گروپ و لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا۔