|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

پنجگور : صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح پنجگور میں بھی ضلع کونسل کی 10 مخصوص نشستوں کسان، لیبر ایک اقلیتی اور 7 خواتین نشستوں پر پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا ۔

پولنگ کے دوران پنجگور کی 20 یونین کونسلوں کے چیرمینوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ضلعی انتظامیہ نے پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات رکھے تھے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ بلوچ پولنگ کے عمل کی نگرانی کی نیشنل پارٹی نے 10 مخصوص نشستوں میں سے 6 پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ 4 پر بی این پی عوامی کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی 10 مخصوص نشستوں پر غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی اور اسکے اتحادی جمعیت علمائے اسلام نے کسان لیبر اور خواتین کی 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ بی این پی عوامی اور اسکے اتحادی بی این پی مینگل نے تین خواتین اور ایک اقلیتی نشست پر کامیابی حاصل کرلیا نیشنل پارٹی اور جمعیت نے دس نشستوں میں سے 6 اور بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کیا ہے ۔

کسان کونسلر کی نشست پر نیشنل پارٹی اور جمعیت کے فہد عطاء￿ لیبر کی نشست پر حاجی محمد اکبر 4 خواتین شاہدہ، فہمیدہ، ھمراہ خاتون، سعیدہ کامیاب ہوگئے بی این پی عوامی اور اتحادی بی این پی مینگل نے 3 خواتین مہوش عقیل، نسرین، ثمینہ یوسف اور اقلیتی رکن رشیدہ بی بی نے کامیابی حاصل کرلیا ڈسٹرکٹ کونسل میں نیشنل پارٹی اور اسکے اتحادی 10 میں سے 6 اور بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل نے 4 نشستیں جیت لی ہیں۔