|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

اوتھل :  ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ،ضلع لسبیلہ میں جام گروپ اور ضلع حب میں بھوتانی گروپ و لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع لسبیلہ میں جام گروپ کے امیدوار چیف ٹرائیبل سردار غلام فاروق شیخ کسان کونسلر کی نشست پر سردار عبدالرشید پھوراء اور لیبر کونسلر کی نشست پرجب کہ 6 نشستیں خواتین نیجیت کر میدان مار لیاجب کہ ایک نشست لسبیلہ عوامی اتحاد کے حصے میں آئی۔

اقلیتی نشست پر پہلے ہی جام گروپ کے امیدوار مکھی ونود کمار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔جب کہ ضلع حب میں بھوتانی گروپ اور لسبیلہ عوامی اتحاد نے تمام نشستیں جیت کر میدان مار لیا۔ کسان کی نشست پر کمال خان محمد حسنی، لیبر کی نشست پر احمد خان جمالی جبکہ خواتین کی چاروں نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔جب کہ اقلیتی کونسلر پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔