|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

دالبندین: بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح چاغی ضلع کونسل کے 11 مخصوص نشستوں پر الیکشن خان سنجرانی پینل پیپلز پارٹی کے اتحاد نے میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے 11 مخصوص نشستوں کے لئے ڈگری کالج دالبندین میں صبح 8بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہا اس موقع پر لیویز اور پولیس نے سخت سیکورٹی کا اہتمام کیا تھا شام پانچ بجے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا۔

ضلع کے 11 مخصوص نشستوں میں 8 خواتین ایک لیبر ایک کسان اور ایک اقلیت میں سے خان سنجرانی پینل نے میدان مار لیا لیبر نشست پر خان سنجرانی پینل کے امیدوار الطاف حسین سنجرانی ،کسان کی نشست پر نبی بخش سنجرانی، جبکہ اقلیت کی نشست پر پرشوتم لال نے کامیابی حاصل کی جبکہ 8 خواتین میں سے4 خواتین بھی خان سنجرانی پینل نے اپنے نام کر لیا جبکہ دیگر سہ فریقی اتحاد نے صرف چار خواتین کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ضلع کونسل چاغی کے 11 مخصوص نشستوں کے ساتھ مجموعی تعداد 34 ہوگئے ڈسٹرکٹ چیئرمین شپ کے لیے کسی بھی امیدوار کو 18 ووٹ درکار ہوگا خان سنجرانی پینل اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے ساتھ پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

مخصوص نشستوں پر بھاری اکثریتی کامیابی پر وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈنیٹر میر میر اعجاز خان سنجرانی اور انکے اتحادی سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج نیتمام اتحادیوں کارکنان ،ڈسڑکٹ ممبران کا شکریہ ادا کردیا خان سنجرانی ہاوس داد آباد پر کارکنان اور اتحادیوں کا مبارکبادی کا تانتا باندھا رہا اور کارکنان اور اتحادیوں نے خوب جشن منایا اور اللہ کا شکر ادا کیا وکٹری کے نشان پر تصویریں بناتے رہے۔