|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

تمبو : نصیرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد کے مخصوص نشستوں کا میدان بلوچستان عوامی پارٹی میر عبدالغفور لہڑی نے 12 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر جبکہ صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی گروپ نے 9 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر 5 بجے اختتام پزیر ہوا ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد کے مخصوص نشستوں کے لئے 44 یوسیز کے منتخب چیئرمینوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی خود سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد انجنئیر عائشہ زہری ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سردارزادہ میر اسد سمالانی، تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی سمیت الیکشن کمیشن کے آفیسران نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور الیکشن کا جائزہ لیا نصیرآباد میں ڈسٹرکٹ اسمبلی کی 15نشستوں کے لئے 27،کسان کی 2 نشستوں کے لئے 8،لیبر کی 2 نشستوں پر 8،اور اقلیت کی 2 نشستوں پر 6امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر عبدالغفور لہڑی پینل کے مخصوص خواتین امیدواروں افروز خاتون نے 3،بز بی بی نے 3،بی بی نسیمہ نے 3،تہمینہ خاتون نے 3، ذولیخاں نے 3 ، ذکیہ بانو نے 3،فاطمہ بی بی نے 2،لطیفاں نے 3، اور مریم بی بی نے3،اقلیت کے امیدوار مہندر لعل 14،کسان کونسلر کے امیدوار میر محمد نے 14،اور ورکر کے محمد اسحاق نے14 کامیاب ہوگئے جبکہ میر سکندر خان عمرانی پینل کے ارم بی بی نے 3،جمیلہ گوہر 3،حسینہ 3 ،کلثوم 3،وزیراں 3،اقلیت کے تارا چند پ18،ورکر کے سجاد علی 17 اور سید عاقب شاہ نے 18 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔