|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

لورالائی : لورالائی میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر نے والے ملزم کوگر فتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او لورالائی عارف باتوزئی، انسپکٹر ہمایوں ناصر کی سربراہی میں لورالائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خان صدیقی گلی لورالائی میں 7 سالہ بچی راحیلہ دختر جان آغاکے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم شوکت ولد آغاجان عمر 25/26 سال ساکن خان صدیق گلی لورالائی کو آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 78/023بجرم 376،342،506/2، درج کرلیا مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔